اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی مریم نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی پر اپنے ردعمل کے اظہار کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لے لیا ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا یہ بات ناقابل فہم ہے کہ عام شہری مریم نواز شریف کو سرکاری پروٹوکول کیوں دیا جا رہا ہے.
Inexplicable why private citizen Maryam getting official protocol with police saluting as she goes to appear before criminal investigation?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 5, 2017
The Pakistani nation must decide once and for all whether we are a democracy or a Badshahat. https://t.co/8kiOHR9XGY
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 5, 2017
ان کا مزید کہنا تھا وہ تو کرمنل انویسٹی گیشن میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہی ہیں اورپیشی کے موقع پر پولیس نے مریم نواز کو سلیوٹ کیوں کیا؟۔اب پاکستانی قوم کو طے کرنا ہو گا کہ یہاں جمہوریت ہے یا بادشاہت ہے۔
گزشتہ روز بھی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ سوال کیا کہ نواز شریف کے بچوں نے تیزی سے اتنی دولت کس فارمولے کے تحت اکٹھی کی اور اس کا جواب بھی خود ہی دیا تھا کہ وزیراعظم کے بچوں نے اتنی رقم کرپشن، منی لانڈرنگ کے ذریعے اکٹھی کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں