برازیلین سٹار فٹبالر رونالیڈینیو کو 90 دن کا ویزہ جاری کردیا گیا

11:36 AM, 5 Jul, 2017

اسلام آباد: برازیلین سٹار فٹبالر رونالیڈینیو کو پاکستانی ویزہ جاری کردیا گیا ۔ سٹار فٹبالر کو 90 دن کیلئے ویزہ جاری کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹار فٹبالر  7 جولائی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتریںگے۔

پروگرام کے مطابق وہ 8 جولائی کو کراچی اور 9 جولائی کو لاہور میں میچ کھیلیں گے۔ فٹبال ایسوسی ایشن کا ذرائع کا کہناہے کہ رونالیڈینیو  کے پاکستان آنےکا مقصد فٹ بال کے  کھیل کو فروغ دینا ہے ۔

واضح رہے پاکستان فٹ بال کے میدان میں غریب ترین ممالک کی فہرست میں بھی سب سے آخر میں میں آتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں