رجنی کانت کی بیٹی سندریا کا شوہر سے 7سالہ تعلق ختم ‘طلاق لے لی

10:52 AM, 5 Jul, 2017

چنئی : معروف انڈین سپر سٹار رجنی کانت کی بیٹی سندریا کا شوہر سے 7سالہ تعلق ختم ہوگیا انہوں نے فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کرکے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔تفصیلات کے مطابق رجنی کانت کی بیٹی سندریا اور بزنس مین ایشون کی شادی 2010میں ہوئی تھی ، ان کا ایک 4سالہ بیٹا بھی ہے۔

تاہم گذشتہ سات ماہ سے جوڑے کے مابین چند معاملات پر اختلافات عروج پر تھے جس کے باعث دونوں خاوند بیوی الگ زندگی گزار رہے تھے،سندریا نے چنئی کی فیملی کورٹ میں اپنے خاوند کے خلاف طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا۔فیملی کورٹ نے دونوں کا موقف سننے کے بعد طلاق کا

فیصلہ سنا دیا تاہم چار سالہ بیٹے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا کہ بیٹا ماں یا باپ میں سے کس کے پاس رہے گا۔

فیملی کورٹ کے فیصلے کے بعد سندریا کا کہنا تھا کہ وہ سندریا ایشون کہلانے کی بجائے سندریا رجنی کانت کہلانا پسند کرے گی کیوں کہ اس کے شوہر کے ساتھ 7سالہ تعلق کے دوران اس نے کبھی بھی خوشی نہیں دیکھی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں