وزیر اعلیٰ پنجاب سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

10:35 AM, 5 Jul, 2017

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے 1320 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کئی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں پنجاب حکومت کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں اور دنیا آج پاکستان میں شفافیت کا برملا اعتراف کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے کئے متفقہ فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور 2013 کی نسبت 2017 کا پاکستان زیادہ محفوظ، پرامن، معاشی طور پر مستحکم اور خوشحال ہے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نواز شریف کے دور میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں اور تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں برطانوی تعاون کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں