کینبرا: کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ سیب کو کھانا جسمانی وزن میں اضافے سے تحفظ دیتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا سیب کھانے کی عادت بھوک کو کنٹرول کر کے جسمانی وزن میں معاونت کرتی ہے کیونکہ اس پھل سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے۔
تحقیق کے مطابق سیب کھانے کو معمول بنانے سے بچوں اور بالغ افراد میں جسمانی وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے یا ان کا وزن کم ہی ہوتا ہے۔ اسی طرح سیب میں موجود لو انرجی جسمانی وزن کو معمول پر لانے میں مدد دیتی ہے جبکہ اس میں موجود غذائی فائبر اور پولی فینولز سے کھانے کی اشتہا کو کم کیا جا سکتا ہے۔
روازنہ کی بنیاد پر سیب کھانے کی وجہ سے معدے میں موجود صحت بخش بیکٹریا کی تعداد کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ بیکٹریا اچھی صحت اور امراض کی روک تھام کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس سے پہلے مختلف طبی رپورٹس میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ سیب کھانا کینسر کا خطرہ کم، دل کو صحت مند جبکہ بڑھاپے کے اثرات کو بھی رکھتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں