مریم نواز کیخلاف ایک سال سے سازش کی جا رہی ہے: دانیال عزیز

09:49 AM, 5 Jul, 2017

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حسین نواز اور مریم نواز کے ماضی کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور ان کے انٹرویوز کے ٹکڑے جوڑ کر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ وزیراعظم کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے لیکن ہم نے ثابت کر دیا کہ شریف خاندان کے بیانات میں تضاد نہیں۔

دانیال عزیز نے الزام لگایا کہ مریم نواز کے خلاف ایک سال سے سازش کی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے۔ نام نہاد اینکرز بھی میڈیا پر بیٹھ کر منفی پروپیگنڈا کرتے رہے۔

انہوں نے کہا تحریک انصاف عدالت میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی اب عمران خان کو پوری قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لینی چاہیئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کی۔

یاد رہے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی اور اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی۔ گزشتہ روز وزیراعظم کے صاحبزادے حسین بھی جے آئی ٹی کے سامنے چھٹی بار پیش ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں