مریم نواز کے حق میں بینر آویزاں ہو گئے ، 2500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات

09:23 AM, 5 Jul, 2017

اسلام آباد:پاناما کیس میں پیشیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔جس میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت شریف خاندان کے متعدد افراد کو  پاناما کیس کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے کے  پیش ہو نا پڑ چکا ہے   نواز شریف ، شہباز، حسن اور حسین نواز ابھی تک پیش ہو چکے ہیں ۔ان کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدربھی پیش ہو چکے ہیں ۔

مگر ان تمام پیشیوں  میں س جس پیشی کے لیے سب سے زیادہ ہنگامہ کھڑا ہوا ہے وہ وزیر اعظم کی دختر  مریم نواز کی  ہے جو آج تقریبا ََ11 بجے  جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز  کی پیشی سے پہلے اسلام آباد پولیس میں مرد پولیس اہلکاروں کی جگہ زیادہ تر پولیس اہلکاروں میں خواتین فورس شامل کر دی گئی ہے ۔ پیشی سے قبل 2500سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری طرف جے آئی ٹی کی طرف جانے والے  راستوں پر  مریم نواز کے چاہنے والوں نے حق میں بینر آویزاں کر دیئے ہیں۔ پیشی سے قبل تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں