ترکیہ کا تجارتی خسارہ 2024 میں 22.7 فیصد کم، برآمدات میں نیا ریکارڈ

ترکیہ کا تجارتی خسارہ 2024 میں 22.7 فیصد کم، برآمدات میں نیا ریکارڈ

 ترکیہ :ترکیہ کی برآمدات 2024 میں 262 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ ملک کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال عالمی تجارت کے لیے مشکل تھا جس نے منفی اثرات ڈالے، مگر 2024 میں برآمدات میں 2.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اردوان نے مزید کہا کہ 2023 میں درآمدات 255.8 ارب ڈالر سے زیادہ تھیں، تاہم گزشتہ برس درآمدات 4.9 فیصد کم ہو کر 344.1 ارب ڈالر رہ گئیں۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ 2025 میں برآمدات میں مزید بہتری آئے گی اور کچھ مثبت اشارے ملے ہیں، لیکن اس کے لیے محتاط قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اردوان نے کہا کہ ترکیہ نئی منڈیوں اور تجارتی شراکت داروں کو تلاش کر کے تجارتی فرق کو کم کرنے کی کوشش کرے گا۔ برآمدات میں اضافے کے باعث ترکیہ کا تجارتی خسارہ 22.7 فیصد کم ہو کر 82.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، اور 2024 میں تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالر تک کم ہونے کی توقع ہے۔