آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر بارڈر گواسکر ٹرافی جیت لی

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر بارڈر گواسکر ٹرافی جیت لی

سڈ نی : آسٹریلیا کی  کرکٹ ٹیم نے سڈنی میں بھارت کو آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر پانچ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی 3-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

سڈنی ٹیسٹ میں بھارت نے پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 181 رنز کے جواب میں دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 162 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔اس سیریز میں آسٹریلیا نے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ بھارت نے جیتا، جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔

مصنف کے بارے میں