کرم : ڈپٹی کمشنر پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی

 کرم : ڈپٹی کمشنر پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی

کرم:  کرم میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) پر حملہ کرنے والے پانچ افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق، خیبر پختونخوا حکومت نے ان پانچوں ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کی صورتحال پر رات گئے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگر حکام نے شرکت کی تھی ۔ اجلاس کے دوران  یہ فیصلہ کیا گیا کہ امن معاہدے کے بعد علاقے کے مقامی لوگ معاہدے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔

اجلاس میں دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا، اور کہا گیا کہ دہشت گردوں یا ان کے معاونین سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ یاد رہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت سات افراد زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد کرم میں تین ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے کر جانے والے قافلے کو روک دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں