کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 97 واں یوم پیدائش آج پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔
ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ 1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر رہے اور ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم کے طور پر اپنے نام کا سکہ جمایا۔ ان کی قیادت میں پاکستان کو متفقہ آئین ملا، اور عوام کو شناختی کارڈ اور ووٹ کا حق بھی دیا گیا۔ ان کے دور میں پاکستان نے ایٹمی پروگرام کا آغاز کیا اور پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی بھی کی، جسے عالمی سطح پر بڑی اہمیت حاصل ہوئی۔
ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات اور وژن آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، اور ان کا یوم پیدائش ہر سال ایک قومی تقریب کے طور پر منایا جاتا ہے۔