8 فروری کو نہ بلا رہے گا اور نہ اس سے کھیلنے والا کھلاڑی رہے گا:پرویزخٹک

09:27 PM, 5 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

نوشہرہ:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمینٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ  8 فروری کو نہ بلا رہے گا اور نہ اس سے کھیلنے والا کھلاڑی رہے گا۔وشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ   8 فروری کو نہ بلا رہے گا اور نہ اس سے کھیلنے والا کھلاڑی رہے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  لوگوں کو ڈاکو کہنے والے عمران خان چوروں کے باپ نکلے۔

ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا غرور اورتکبر ان کو لے ڈوبا، انہوں نے مخلص دوستوں کے مشوروں پر کبھی عمل نہیں کیا۔

مزیدخبریں