ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا

07:37 PM, 5 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گا۔ 

ٹی 20 ورلڈکپ کا نواں ایڈیشن امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، 20 ٹیموں پر مشتمل 55 میچز یکم سے 29 جون تک ہوں گے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں اور پاک بھارت میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 11 جون کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 16 جون کو پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

یکم سے 18 جون تک گروپ میچز کھیلے جائیں گے، 19 جون سے سپر ایٹ کے مقابلے شیڈول ہیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 26 اور 27 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں شیڈول ہے۔

مزیدخبریں