اب موبائل ٹاور کی ضرورت نہیں، سپیس نیٹ ورک سے رابطہ ممکن ،سٹار لنک سروس کے لیے پہلا سیٹلائٹ لانچ کر دیاگیا

06:50 PM, 5 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا: موبائل ٹاور کی اب ضرورت نہیں ہے اور سپیس نیٹ ورک سے رابطہ ممکن ہوسکے گا ۔سٹار لنک سروس کے لیے پہلا سیٹلائٹ لانچ کر دیاگیا   ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی سپیس ایکس نے سٹار لنک فون سروس کے لیے پہلا سیٹلائٹ لانچ کر دیا۔ یہ سیٹلائٹ صارفین کو زمین پر موجود موبائل ٹاور سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں سپیس انٹرنیٹ نیٹورک سے جوڑ سکے گا۔

ڈائریکٹ ٹو سیل موجودہ ایل ٹی ای فون میں ہر اس جگہ کام کر سکتا ہے جہاں سے آسمان دیکھا جا سکتا ہو۔ بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے کسی بھی ہارڈ ویئر، فرم ویئر یا کسی خصوصی ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔2024 میں یہ سروس صرف ٹیکسٹ کی سہولت فراہم کرے گی جبکہ کال اور ڈیٹا کی سہولیات 2025 میں متعارف کرائی جائیں گی۔

سٹار لنک کی یہ ڈائریکٹ ٹو سیل سروس صارفین کو خلاء سے فون تک براہ راست سگنل بھیج کر وائس، ٹیکسٹ اور ڈیٹا کنیکٹیویٹی اس وقت فراہم کرے گی جب وہ ’ڈیڈ زون‘  یعنی ایسے مقام پر ہوں گے جہاں موبائل ٹاور کے ذریعے رابطہ ممکن نہیں ہوگا۔

امریکا میں فون کیریئرز کے ساتھ اشتراک  کی وجہ سے عام 4 جی ایل ٹی ای سمارٹ فون بغیر کسی اضافی ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر کے نئے سٹار لنک نیٹورک سے جڑ سکیں گے۔سٹار لنک کی ویب سائٹ کے مطابق ڈائریکٹ ٹو سیل صلاحیت کے ساتھ سٹار لنک سیٹلائٹ دنیا میں کسی بھی مقام سے پیغام بھیجنا، کال کرنا اوربراؤزنگ کرنا ممکن بنائے گا۔

مزیدخبریں