اسلام آباد : سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان ایک بار پھر میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے پھر الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سینیٹ کی قرارداد کی حمایت کی ہے۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پرانہوں نے لکھا کہ پاکستان کو فروری 8 کی افراتفری ایک اور دھاندلی زدہ الیکشن سے بچاؤ معاشی استحکام کے تسلسل SIFC کے تسلسل اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کے تسلسل کا صرف یہ ایک راستہ ہے۔
انہوں نے لکھا کہ پہلے اندرونی اتحاد پیدا کریں صاف شفاف الیکشن کا ماحول بنے پھر ہوجائیں گے الیکشن ابھی صرف معیشیت بحالی مشن جاری رکھیں پاکستان زندہ باد