اسلام آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ، مولانا مسعود الرحمن شہید

05:02 PM, 5 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل مولانا مسعودالرحمن  شہید ہوگئے ہیں۔

 مولانا مسعود الرحمن عثمانی اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں فائرنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔بعدازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔

'

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں