ن لیگ اور تحریک انصاف اشرافیہ کی جماعتیں ہیں، عوام مسائل کے حل کیلئے میرا ساتھ دیں: بلاول بھٹو

ن لیگ اور تحریک انصاف اشرافیہ کی جماعتیں ہیں، عوام مسائل کے حل کیلئے میرا ساتھ دیں: بلاول بھٹو

لاہور : سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر کہا ہے کہ حکومت میں آکر تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کریں گے ۔عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں ان کے تمام مسائل حل کرنا کا وعدہ کرتا ہوں۔ 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لاہور میں خواتین کے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرافیہ کا خیال رکھنے کے لیے تحریک انصاف اور ن لیگ کو مسلط کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اگر حکومت بنی تو پھر تنخواہیں دگنا کر دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ’آپ میری آواز بنیں، آپ میرے نمانندے بنیں۔ میں تقسیم، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست دفن کرنا چاہتا ہوں۔‘

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ بھوک کو مٹانے کے لیے منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بینیظر کارڈ دلوائیں گے۔ کسانوں کو کسان کارڈ دلوائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ’میں مفت تعلیم اور صحت کے ادارے بنانا چاہتا ہوں۔‘
 

مصنف کے بارے میں