8 روز سے لا پتہ بچے کی لاش سیوریج کے بند کنوئیں میں ملی

8 روز سے لا پتہ بچے کی لاش سیوریج کے بند کنوئیں میں ملی

 کراچی: مہران ٹائون کے صنعتی ایریا  میں سیوریج کے کنوئیں سے8 روز سے لا پتہ پانچ سالہ بچے کی لاش مل گئی۔ 

مہران ٹائون کے صنعتی ایریا  میں   8 روز سے لا پتہ پانچ سالہ بچہ علی محمد  کی لاش  گھر سے اگلی گلی میں سیوریج کے بند کنوئیں میں ملی۔ 

بڑے  بھائی ظہور احمد کا کہنا ہےکہ  علی محمد 15 دسمبرکونانی کے گھر گیا تھا جہاں سے واپسی پر لاپتہ ہوا، تلاش کے باوجود علی محمد کہ نہ ملنے پر گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی گئی۔ 8 دن بعد علی محمد کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا۔ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے علی محمد کی تلاش میں کوئی کردار ادا نہ کیا۔

بڑے  بھائی ظہورکا مزید کہنا تھا کہ ہم مسلسل علی محمد کو تلاش کرتے رہے، گھر کے قریب تمام کھلے گٹر اور سیوریج کے کھلے کنوؤں میں بھی تلاش کیا گی۔ آج گھر سے اگلی گلی میں سیوریج کے بند کنوئیں کا ڈھکن ہٹا کر دیکھا تو بچے کی لاش ملی۔ 

مصنف کے بارے میں