ایشیا کا امیر ترین شخص ،مکیش امبانی کی جگہ گوتم ایڈانی نے لے لی 

 ایشیا کا امیر ترین شخص ،مکیش امبانی کی جگہ گوتم ایڈانی نے لے لی 

نئی دہلی :ایشیا کے امیر ترین شخص  کی فہرست میں پہلی پوزیشن  مکیش امبانی کی جگہ گوتم ایڈانی نے لے لی  ہے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی لگ بھگ ایک سال بعد ایشیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے ہیں۔
مکیش امبانی کی جگہ بھارت کے ہی گوتم اڈانی ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

گوتم ایڈانی کے اثاثوں میں  ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور   اب وہ ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق 4 جنوری کو 7.7 ارب ڈالرز کے اضافے سے گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 97.6 ارب ڈالرز ہوگئی ہے مکیش امبانی اس وقت 97 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

جنوری 2023 میں امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ایڈانی گروپ دہائیوں سے سٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ سکیم میں ملوث ہے۔رپورٹ میں گوتم ایڈانی کے لیے کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے تھے۔

اس رپورٹ کے بعد گوتم اڈانی کی دولت میں کمی آئی تھی اور وہ 2023 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی  پیچھے چلے گئے تھے  ، تاہم اب وہ دوبارہ پہلی پوزیشن پرآگئے ہیں۔  

مصنف کے بارے میں