جیون ساتھی کیسا ہونا چاہئے؟، یمنی زیدی نے خوبیاں بتادیں

03:53 PM, 5 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: اداکارہ یمنی زیدی نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں بتادیں کہ ان کو کیسا جیون ساتھی چاہئے۔اداکارہ یمنی زیدی
ان دنوں  اپنی ڈیبیو فلم  ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کی تشہیرکررہی ہیں۔یمنی زیدی نے اس سلسلے میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی اورا س میں اپنی فلم  ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کی پروموشن کی ۔


اس پروگرام میں  ان سے ان کے  جیون ساتھی کے بارے میں سوال کیاگیا کہ ان کو کیسا جیون ساتھی چاہئے۔ اس کے جواب میں یمنی زیدی نے جواب دیا کہ  مجھےایسا جیون ساتھی چاہیے جس میں  ایک اچھا ساتھی مل جائے، جس کے ساتھ زندگی اسی طرح خوشی سے گزار سکوں جیسے ابھی شادی سے پہلے گزار رہی ہوں۔

دوران پروگرام میزبان نے انکشاف کیا کہ ایک بار اداکارہ کا رشتہ ان کے ہی پروگرام کے دوران آگیا تھا اور بہت سی خواتین اپنے بیٹوں کے لیے ایسی ہی بہو کی تلاش میں ہوتی ہیں لیکن یمنیٰ زیدی کیسے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں؟میزبان کے سوال پر اداکارہ نے  کہا کہ ہاں ایسا ہی ہے لوگوں کو میری شخصیت پسند آتی ہے لیکن براہ راست مجھے پرپوزل نہیں ملے بلکہ میری والدہ سے رشتے کے سلسلے میں رابطہ کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں