انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہوتے ہی اسٹاک ایکسیچنج میں شدید مندی

03:49 PM, 5 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: سینیٹ اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے فوری بعد پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں مارکیٹ مثبت کے بعد منفی  تبدیلی ہوئی, بینچ مارک KSE-100 انڈیکس میں کاروباری دن کے دوسرے نصف حصے میں تقریباً 900 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 40 منٹ پر 100-انڈیکس میں 220 پوائنٹس کی تیزی تھی، تاہم جیسے یہ انتخابات کے حوالے سے قرارداد کی خبر آئی، اس کے بعد تقریباً 2 بج کر 50 منٹ پر انڈیکس 809 پوائنٹس یا 1.25 فیصد گر کر 63 ہزار 829 کی سطح پر آ گئی۔

دوپہر 3:03 بجے تک بھی  بینچ مارک انڈیکس 64,048.76 کی سطح پر منڈلا رہا تھا، اب بھی 590.39 پوائنٹس یا 0.91 فیصد کی کمی ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب جمعہ کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے اکثریتی ووٹ سے عام انتخابات میں تاخیر کی قرارداد کی منظوری دی تھی۔ قرار داد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی جس میں تاخیر کی وجوہات سرد موسم اور سیکیورٹی مسائل کو قرار دیا۔

مزیدخبریں