ٹیسٹ رینکنگ، آسٹریلیا بھارت  کو دوسرے نمبر پر دھکیل  کر پہلی پوزیشن پر براجمان

03:41 PM, 5 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

د بئی :ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا بھارت کو  دوسرے نمبر پر دھکیل کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔ 

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جو دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

رینکنگ میں جنوبی افریقہ چوتھے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر بدستور برقرار ہے۔دوسری جانب بائولرز کی رینکنگ میں عامر جمال 17 ریٹنگ پوائنٹس کی لمبی چھلانگ لگا کر 57ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں شکست دیکر پہلی پوزیشن سمیٹی ہے ۔

مزیدخبریں