یوجرسی:امریکہ میں ایک جوڑے کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش اس طرح سے ہوئی کہ ان کی سالگرہ میں چند منٹوں کا نہیں بلکہ سال کاہی فرق آ گیا۔
ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق جڑواں بچوں کے والد بلی ہمفری نے مقامی میڈیا کو بتایا کہان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن کی سالگرہ میں مختلف سال مین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں ایک بچے کی پیدائش 31 دسمبر2023 کی رات 11 بجکر 48 منٹ پر ہوئی جبکہ دوسرے بچے کی پیدائش 1 جنوری 2024 کو 12 بجکر 28 منٹ پر ہوئی۔
بلی ہمفری نے مزید بتایا کہ میرا ایک بچہ میری اپنی ہی سالگرہ پر پیدا ہوا جس سے ہم دونوں کی سلاگرہ ایک ہی دن ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مین بھی 31 دسمبر کی رات پیدا ہوا تھا اورمیں اپنی ہی سالگرہ (31 دسمبر) کے دن پر اپنے بچے کی پیدائش کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ جب ہم اسپتال گئے تو مجھے یقین نہیں تھا کہ دونوں آج ہی پیدا ہوجائیں گے لیکن کم از کم میری سالگرہ کے دن ان میں سے ایک کا ہونا بھی بہت بڑی نعمت اور تحفے سے کم نہ ہوتا۔ بچوں کی والدہ 34 سالہ ایو ہمفری کا کہنا تھا کہ وہ 30 دسمبر کو ہسپتال گئی تھیں لیکن اس دن ڈلیوری نہ ہوسکی اور انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا تاہم اگلے دن وہ اسپتال گئیں۔
انہوں نے اپنے بچوں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر کو پیدا ہونے والے بچے کا نام ایذا ہمفری جبکہ 1 جنوری کو پیدا ہونے والے بچے کا نام ایزکل ہمفری ہے۔