ویب سائٹس ٹریک کرنے کیلئے فیس بک کا نیا فیچر متعارف

ویب سائٹس ٹریک کرنے کیلئے فیس بک کا نیا فیچر متعارف
سورس: file

کیلیفورنیا: میٹا کی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم  فیس بک نے ویب سائٹس ٹریک کرنے کیلئے’لنک ہسٹری‘ کا نیا فیچرمتعارف کرا دیا۔ 

تفصیلات کےمطابق نیا فیچر فیس بک موبائل ایپ میں کلک کیے جانے والے تمام لنکس کا مخصوص ریکارڈ ترتیب دے گا۔  کمپنی کی جانب سے صارفین کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ اس آپشن کو استعمال کریں یا اس سے گریز کر لیں۔  میٹا کی جانب سے کہا گیا کہ جب صارف لنک ہسٹری کو آن کر دے گا تو فیس بک اور انسٹاگرام پر کلک کیے جانے والے تمام لنک محفوظ ہو جائیں گے۔ اس طرح صارف ماضی میں استعمال کیے گئے لنکس کو با آسانی ڈھونڈ سکیں گے۔ 

کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ لنک ہسٹری سے حاصل ہونے والا ڈیٹا اشتہارات کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ جب صارفین لنک ہسٹری کو استعمال کریں گے تو کمپنی ا اشتہارات کی سروس کو بہتر کرنے کے لیے صارف  کی معلومات کو استعمال کرسکے گی۔

اس فیچر کے ساتھ ایک ٹوگل فراہم کیا گیا ہے جس کے حوالے سے فیس بک کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اگر صارف ٹوگل کو آف کر دے تو بنائی گئی لنک ہسٹر 90 دن کے اندر ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔

فیس بک کے ہیلپ پیچ کے مطابق یہ فیچر فی الحال ہر جگہ دستیاب نہیں ہے۔ اس کو وقت کے ساتھ دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں