تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس، فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

01:48 PM, 5 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کردی۔

 احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت کی۔   نیب حکام نے فواد چوہدری کوعدالت کت روبرو پیش کیا۔

سابق وفاقی وزیر  کی جانب سے راجہ عامر نے وکالت نامہ جمع کرایا جب کہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں دلائل دیے۔

دوران سماعت عدالت نے فوادچوہدری کی جانب سے فیملی سے ملاقات کی استدعا منظورکرلی۔


نیب پراسیکیوٹر نے فوادچوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 7 بینک اکاؤنٹس سے معلوم ہوتا ہےکہ چند ٹرانزیکشن مشکوک ہوئیں، مشکوک بینک اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشن سے ملزم پر رشوت کا شک ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چوہدری کیس سے متعلق بینکنگ ریکارڈ برآمد کرنا ہے لہٰذا ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے۔

عدالت نے نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کے مزید 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور انہیں 9 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں