پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ (JN-1)کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر صحت ندیم جان

پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ (JN-1)کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر صحت ندیم جان

اسلام آباد: نگران وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ (JN-1)کا اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

سینیٹ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ (JN-1)کا کوئی کیس نہیں آیا ہے لیکن ہم ریڈ الرٹ پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 مرتبہ ایڈوائزری جاری کی ہے اور کوشش کررہے ہیں ٹیسٹنگ کے لیے لیب سسٹم اضلاع میں بھی لائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام میں اس وقت پھیلنے والی بیماری کورونا نہیں انفلوائنزاہے۔

مصنف کے بارے میں