لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر متعلقہ ریٹرننگ افسران کو کل کیلئے نوٹس جاری کرکے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل اپیلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کی اپیل پر سماعت کی جس میں این اے 119 اور پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا. عدالت نے متعلقہ آر اوز کو کل کیلئے نوٹس جاری کرکے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا.
اپیل میں نشاندہی کی گئی کہ جلاؤ گھیراؤ مقدمہ سمیت تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی ہے اور پولیس نے سیاسی بنیادوں پر تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو جانچ پڑتال کیلئے پیش نہ ہونے دیا.
اپیل میں بتایا گیا کہ ار او نے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے پیش نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے اپیل میں استدعا کی گئی کہ ار اوز کا فیصلہ کالعدم قرار کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ این اے 119 سے مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی کا غزات نامزدگی جمع کرائے تھے جو آر او کی جانب سے منظور کیے جا چکے ہیں۔