آر او کا فیصلہ برقرار، پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی

12:31 PM, 5 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: الیکشن ٹربیونل نےپاکستان  تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 236 سے امیدوار عالمگیر خان کی اپیل مسترد کر دی۔


الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا عالمگیر خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔


ریٹرننگ افسر نے عالمگیر خان کے کاغذات نامزدگی ٹیکس نادہندہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کئے تھے۔

مزیدخبریں