قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے آصف سیف اللہ تعیناتی کے چند گھنٹوں بعد عہدے سےفارغ

12:20 PM, 5 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے آصف سیف اللہ پراچہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

وزارت  داخلہ نے قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن چند گھنٹوں بعد  واپس لے لیا۔

ذرائع وزرات داخلہ کے مطابق  محسن بٹ کو دوبارہ ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا امکان ہے۔ذارئع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کی اہم شخصیات محسن بٹ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ 


یاد رہے کہ محسن بٹ 31 دسمبر کو اپنی مدت ملازمت پوری کرچکے ہیں۔ محسن بٹ کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد گزشتہ روز ہی وفاقی نگران  حکومت نے آصف سیف اللہ پراچہ کو قائمقام ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیاتھا۔

مزیدخبریں