آئیووا: امریکی ریاست آئیووا کے ہائی اسکول میں ایک طالبعلم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک کمسن طالب علم جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکول ایڈمنسٹریٹر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والے طالبعلم نے بعد ازاں خود کشی کر لی۔
ٖیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسمس اور نیو ایئر کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھلنے کے پہلےروز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ 17 سالہ طالبعلم نے اسکول میں فائرنگ کی اور بعد ازاں خودکشی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جا سکی۔
آئیووا کی گورنر کم رینالڈز نے فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے نے پوری ریاست کو ہِلا کر رکھ دیا ہے، ہم سب صدمے میں ہیں۔
I have ordered all flags to be lowered to half staff in support of the Perry community.
— Gov. Kim Reynolds (@IAGovernor) January 4, 2024
This senseless tragedy has shaken our entire state to its core. I want this community to know that every Iowan stands with you.https://t.co/gCLpf9idW1
دوسری جانب سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والا طالبعلم چھٹی کلاس میں پڑھتا تھا جبکہ اسکول میں 8 ہزار طالبعلم پڑھتے ہیں۔
سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق فائرنگ میں زخمی طلباء کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔