اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) 9 جنوری کو اپنا محفوظ فیصلہ بنائے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کیا ہے اور اسحاق ڈار کو 9 جنوری کو الیکشن کمیشن میں طلب کیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈارخود یا بذریعہ وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کے معاملے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کا معاملہ، الیکشن کمیشن 9 جنوری کو فیصلہ سنائے گا
11:44 PM, 5 Jan, 2023