اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس ایک آدمی نے تمام رجیم چینج کیا، اس کا نام عمران خان ہے۔ عمران خان ہی وہ آدمی ہے جس نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، انہیں کوئی گولی نہیں لگی، عمرے عمران خان کی ٹانگ میں لگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءاور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہہ رہا ہے ایک آدمی نے تمام رجیم چینج کیا، وہ ایک ہی آدمی جس کا نام عمران خان ہے، عمران خان نے بجلی، گیس کے بل بڑھائے، عمران خان ہی وہ آدمی ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو تباہ کیا، عمران خان اپنی کہی ہوئی بات سے مکر جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کہتا ہے میں بے بس ہوں، عمران خان کی بے بسی توشہ خانہ کو لوٹنے میں آڑے نہیں آئی، عمران خان کو کوئی گولی نہیں لگی، چھرے عمران خان کی ٹانگ میں لگے، عمران خان نے جہاں بے بسی ڈالنی ہو ڈال دیتے ہیں، عمران خان نے ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کیا تھا لیکن 60لاکھ لوگوں کو بیروزگار کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم ہاو¿س میں بیٹھ کر سائفر سے کھیلنے کیلئے کہتا تھا، عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کرنے والے تم ہو، عمران خان کو اپنی چارسالہ کالی کرتوتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔