کراچی :ایشین کرکٹ کونسل نے کرکٹ کیلنڈر کا اعلان کر دیا۔
ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی اے) کے صدر جے شاہ نے کیلنڈر 2023 - 2024 کا اعلان کیا ، کلینڈر میں مینز ون ڈے ایشیا کپ کے لیے ستمبر کی تاریخ دی گئی ہے،ایشیاء کپ پاکستان میں شیڈول ہے۔
ایشیا ون ڈے کپ میں پاکستان بھارت ایک گروپ جبکہ سری لنکا بنگلہ دیش اور افغانستان کو دوسرے گروپ میں شامل کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سےجاری کردہ کیلنڈر میں ایشیا کپ کے وینیو کا ذکر نہیں کیا گیا۔