رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد دھماکے میں شہید اہلکار  کی بیوہ کو ا کروڑ روپے کا چیک پیش کیا

12:40 PM, 5 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نےآئی ٹین کے خودکش دھمکے میں  شہید ہونے والے پولیس کے اہلکار عدیل حسین کی بیوہ کو اکروڑ روپے کا چیک دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نےآئی جی پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان  کے ہمراہ   شہید پولیس اہلکار عدیل حسین  کے ورثاء  سے پولیس لائنز   میں ملاقات کی،ملاقات میں شہید کے والدین، بیوہ،بچے اور  ایک بھائی  موجود  تھا۔

وزیر داخلہ نے شہید عدیل حسین کو خراج تحسین پیش کیا، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاوزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرشہید عدیل حسین کے خاندان  کو تاحیات ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،شہید سید عدیل حسین نےاپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اسلام آباد کو  بڑ  ی تباہی سے بچایا ہے ،شہداءکے احسانات کا بدلہ نہیں چکایا جا سکتا،ہمارے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔

 
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے شہید پولیس اہلکار  عدیل حسین کے بچوں کیلئے مزیدسوا کروڑ روپے کی گرانٹ  دینے کااعلان بھی  کیا ، رانا ثناءاللہ نے کہا پولیس شہداء کے ورثاء کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے ،ورثاء کی دیکھ بھال کیلئے حکومت  ہر طرح کے وسائل کی فراہمی  یقینی بنائے گی۔
 
 

واضح رہے کہ کانسٹیبل عدیل حسین نے  اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین میں  ایک ٹیکسی کواسلام آباد میں  داخل ہونے سے روکا جس پر ٹیکسی میں سوار  خودکش حملہ آور نے خود کو  دھماکے سے اڑا لیا ،دھماکے  کے نتیجے میں عدیل حسین نے جام شہادت نوش کیا ۔ 

مزیدخبریں