پنجاب بھر میں انسولین ، انہیلر ز،معدے اور دل کے امراض کی ادویات کی شدید قلت

11:46 AM, 5 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

  لاہور : خام مال کے شدید بحران کی وجہ سے صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب بھر میں جان بچانے والی ادو یات  نایاب ہوگئیں۔

 ذرائع کے مطابق ایم آر آئی  اور سٹی اسکین ٹیسٹ کیلئے استعمال ہونے انجکشن مارکیٹ سے  غائب ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ  شوگر کے علاج کیلئے انسولین میکسٹارڈ، ہیمولین 70/30    اور دمہ کے مرض میں استعمال ہونے والے   انہیلر کلینل ،ونٹولین،سیلبو بھی  نایاب ہوگئے ۔ 

فارما سسٹس کا کہنا ہے کہ ایل سی بند ہونے سے را مٹیریل کا شدید ترین بحران پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے   سر درد  کی دوا ڈسپرین، معدے کا سیرپ گیوسکون، اینٹی بائیوٹک انجکشن بینزیبائیوٹک ، آپریشن کے دوران استعمال ہونے والی   انھستھیزیا کی دوا اور  دل کے سسٹنٹ ، سرجیکل ٹیپ، کنولہ، سرینج سمیت سرجیکل آئٹمز نا دستیاب نہیں۔ 

مریضوں کے مطابق  مارکیٹ  میں شارٹج کی وجہ سے ڈسٹریبیوٹرز  اور  ہول سیلز    بلیک میں  ادویات کررہے ہیں۔

را میڑیل کی   ایل سی بند ہونے  پر فارما سسٹس اور    فارماسوٹیکل یونینز  نے  5جنوری کو 3 بجے پنجاب اسمبلی احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

مزیدخبریں