کراچی ٹیسٹ کا چوتھا روز ،پاکستانی ٹیم کی آخری وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی

11:21 AM, 5 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :ٹیسٹ میچ  کے چوتھے روز قومی ٹیم کی آخری وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی۔


کراچی میں جاری  ٹیسٹ  میچ کے چوتھے روز پاکستان نے  اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 407 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے کیا ،  قومی ٹیم کے  سعود شکیل 124 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے ، سعود شکیل نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر سنگل لیکر ابرار احمد کو دیا لیکن ابرار احمد پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ۔

 نیوزی لینڈ کےاش سودی اور اعجاز پٹیل نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤدی، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، پاکستان کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔


واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز  بنائے  تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 408 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 41 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔
 
 
 

مزیدخبریں