کراچی :فیصل واوڈا کے استعفی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر آج سے 7 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری کوہوگی ، نامزد امیدواروں کی فہرست 9 جنوری کو لگائی جائے گی، پولنگ 25 جنوری کو ہوگی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کے استعفی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخابات کیلئے سندھ اسمبلی کوپولنگ اسٹیشن بنایاجائےگا۔