خواتین کے مزاج اور صحت  کو بہتر بنانے کے لیے انگوٹھی ایجاد کر لی گئی

08:34 AM, 5 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

خواتین کے مزاج اور صحت  کو بہتر بنانے کے لیے انگوٹھی ایجاد کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسمارٹ انگوٹھی  خواتین کے دل کی دھڑکن ،سانس،اور درجہ حرارت  سمیت  دیگر پیچیدہ مسائل کی نگرانی  کرے گی، اس کے علاوہ انگوٹھی سے  روزمرہ  کی مصروفیات  کا اندازہ بھی لگایا جا سکے گا ،صارف  ایک ایپ   کے ذریعے انگوٹھی کی جانب سےجاری کردہ ڈیٹا دیکھ سکتا ہے ،گلابی  اور سنہری  رنگ میں دستیاب انگوٹھی کی   قیمت     70000  روپے  کے لگ بھگ ہے۔   

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگوٹھی سال کے آخر میں صارفین کے لیے دستیاب ہو گئی۔

مزیدخبریں