لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لیے پشاور زلمی کی کٹ لانچ کر دی گئی۔
چیئرمین پشاورزلمی جاوید آفریدی کے مطابق زلمی کٹ کو پشاور شہر اور مارخور کے نام کیا ہے۔
THE WAIT IS OVER!⚡
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) January 5, 2022
Revealing Peshawar Zalmi's Official Playing Jersey for PSL 7
Pre-Order Your Jersey Now!????https://t.co/jdZcbU3orP#YellowIsTheColor #Zalmi2022 #YellowStorm pic.twitter.com/DCV0qpcSCd
انہوں نے بتایا کہ پھولوں کے شہر پشاور کے روایتی ڈیزائن کو کٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔ شرٹ پر درہ خیبر۔ اسلامیہ کالج، گھنٹہ گھر پشاور اور کے ٹو کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے قومی جانور مارخور کو بھی شرٹ پر نمایاں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چمپیئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔