راولپنڈی:پاک فوج نے بھارت کوتگڑا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر طرح سے تیار ہیں ،بلوچستان میں دشمن کی سی پیک کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ بھارتی ملٹری لیڈرشپ کی جانب سے مختلف الزامات اوردھمکیاں سامنے آئیں،، بھارتی ملٹری لیڈرشپ کی دھمکیاں خاص سیاسی سوچ کی نشاندہی کرتی ہیں،لیکن بھارت کو بتا نا چاہتے ہیں مسلح افواج کسی بھی قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر طرح سے تیار ہیں،بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہے، وہ اندرونی طورپر انتہا پسندی کی طرف گامزن ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے بھارت ناکام پراپیگنڈا کر رہا ہے، کشمیر کا بدترین محاصرہ جاری ہے،بھارتی فوج نے نیلم ویلی کے سامنے جعلی ان کاؤنٹر کرکے نہتے کشمیریوں کو شہید کیا اور اس کا الزام بھی پاکستان پر لگادیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بلوچستان میں دشمن کی سی پیک کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں ہیں۔