اسلام آباد:بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے نئے احکامات جاری کر دئیے گئے ،وطن واپس آنے والوں کو کیٹگری بی اور سی کی فہرست سے نکالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے وطن واپسی کیلئے نئے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں کیٹگری بی اور سی کی فہرست سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا۔
نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 15سال سےزائدافرادکیلئےویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا،اس کے علاوہ 6سال یازائدمسافروں کیلئے 48گھنٹےقبل منفی ٹیسٹ رپورٹ کو بھی لازم قرار دیدیا گیا ہے ۔
دوسری جانب یورپی ممالک کےمسافروں کوریپڈٹیسٹ کرانالازم ہوگا۔