اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ٹویٹ پر ردعمل دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’میں ای سی پی کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے عطیات پر مشتمل پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہمارے نظم مال کو جتنا کھنگالا جائے گا اتنی ہی صراحت سے حقائق واضح ہوں گے اور قوم سمجھ سکے گی کہ کیسے پی ٹی آئی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کا نظم مال سیاسی فنڈ ریزنگ کے اس مربوط نظام پر مشتمل ہے جس کی بنیادیں باضابطہ ڈونرز پر استوار ہیں۔‘
میں ECP کیجانب سےسمندرپارپاکستانیوں کےعطیات پرمشتمل PTI کی فنڈنگ کی پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہمارےنظمِ مال کو جتنا کھنگالا جائیگااتنی ہی صراحت سےحقائق واضح ہونگےاور قوم سمجھ سکےگی کہ کیسے PTI ہی وہ واحدسیاسی جماعت ہےجسکا نظمِ مال پولیٹیکل فنڈریزنگ کےاُس مربوط نظام پرمشتمل ہےجس
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022
اسی سلسلے کی دوسری ٹویٹ میں وزیراعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میں ای سی پی کی جانب سے دیگر دو بڑی جماعتوں (ن) لیگ اور پی پی کے مالیات کی اسی قسم کی پڑتال کا منتظر ہوں۔ اس سے قوم کو باضابطہ پولیٹیکل فنڈ ریزنگ اور قوم کی قیمت پر نوازشات کے بدلے سرمایہ دار حواریوں اور مفاد پرست گروہوں سے مال اینٹھنے کے مابین فرق سمجھنے میں مدد ملے گی۔‘
کی بنیادیں باضابطہ ڈونرز پر استوارہیں۔ میں ECP کیجانب سےدیگر2بڑی جماعتوں -ن لیگ+پی پی کے مالیات کی اسی قسم کی پڑتال کا منتظرہوں۔اس سے قوم کوباضابطہ پولیٹیکل فنڈریزنگ اور قوم کی قیمت پر نوازشات کےبدلےسرمایہ دار حواریوں+مفادپرست گروہوں سےمال اینٹھنےکےمابین فرق سمجھنےمیں مدد ملےگی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 5, 2022
مریم نواز شریف نے وزیراعظم کے اس ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کیا کہ’اچھا؟ تو پھر سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعے کیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟ کیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نہ کی جائے؟ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے! انشاءاللہ!‘
اچھا؟ تو پھر سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعےکیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟ لیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے! انشاءاللّہ! https://t.co/1E2SFvnENI
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 5, 2022