پہلے پاکستانی کمانڈر ان چیف ائیر مارشل محمد اصغر خان کو چوتھی برسی پر خراج عقیدت 

01:17 PM, 5 Jan, 2022

کراچی: پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کے پہلے پاکستانی کمانڈر ان چیف ایئر مارشل محمد اصغر خان (مرحوم) کو ان کی چوتھی برسی پر پاک فضائیہ نے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 
ائیر مارشل اصغر خان 17 جنوری 1921 کو پیدا ہوئے اور دسمبر 1940 میں رائل انڈین ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی۔ آزادی کے بعد انہوں نے رائل پاک فضائیہ کا انتخاب کیا اور 1947 سے 1949 تک پاکستان ایئر فورس اکیڈمی (اس وقت رائل پاکستان ایئر فورس کالج) رسالپور کے پہلے کمانڈنٹ کے طور پر تعینات رہے۔ 
ائیرمارشل اصغر خان کو 1957 میں ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی اور آپ 36 برس کی عمر میں پاک فضائیہ کے سب سے کم عمر پاکستانی کمانڈر ان چیف بنے۔ ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کو 2017 میں ائیر مارشل اصغر خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ 

مزیدخبریں