سکھر: حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ3 مہینے اہم، قومی حکومت بن سکتی ہے۔
سکھر میں ضلعی عہدیداران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے متعلق ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور ہم ایک پیج پر ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے بل کو مسترد کرتے ہیں ۔ اتنی جلدی انتخابات ممکن نہیں، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی ہے۔
صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ تین ماہ میں آر یا پار ہوسکتا ہے،قومی مفاد میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ سندھ کے مسائل پر اسمبلی میں بات اور شور کرتے ہیں میڈیا کو بھی ہمیں ماننا چاہیے۔
ان کاکہنا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کو مہنگائی کو ختم کرنے کے اقدامات کرنے ہونگے ۔ تین مہینے میں سب کچھ ٹھیک کرنا ہوگا ورنہ حکومت کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔