واشنگٹن : کیلیفورنیا میں کئی ماہ تک جاری رہنے والے مقدمے میں تھیرانوس کی بانی اور دنیا کی کمر عمر ترین ارب پتی ایلزبتھ ہومز پر سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کرنے کا جرم ثابت ہو گیا ہے۔
پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ہومز نے جان بوجھ کر اس ٹیکنالوجی کے بارے میں جھوٹ بولا جس کے ذریعے ان کے مطابق صرف خون کے چند قطروں کے ساتھ ایڈیسن ٹیسٹ کینسر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کا فوری پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
جیوری نے ہومز کو سرمایہ کاروں کے خلاف فراڈ کی سازش اور وائر فراڈ کے تین الزامات کا مجرم پایا۔ انھوں نے ان الزامات کی تردید کی جن میں ہر ایک میں ان کو 20 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
ہومز کو حراست میں نہیں لیا گیا، کیونکہ سزا سنانے کے لیے ابھی تک کسی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوئی اور مزید سماعت اگلے ہفتے ہو گی۔