اسلام آباد :ترکی اور آذربائیجان نے مل کر جہاں آرمینیا جیسی غیر مسلم طاقت کو شکست دی اب کشمیر ایشو پر اہم گفتگو کیلئے پاکستان آ رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت چاوش اوگلو آئندہ ہفتے پاکستان آ رہے ہیں ،ترک وزیر خارجہ کی آمد کےدوران آذربائیجان کے وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچیں گے،آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہوں برامووو کے ہمراہ ایک وفد بھی ہو گا،ترک اور آذری وزرائے خارجہ کےدورہ میں سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس بھی ہوگا،اجلاس میں نگورنوکاراباخ میں تاریخی فتح،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سمیت باہمی امورپرگفتگو ہوگی،ذرائع کے مطابق ترک اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت کا اعادہ کریں گے۔
واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر ایشو کو لے کر اس وقت خطے میں کافی کشیدگی پائی جاتی ہے ،یہ پہلی دفعہ ہے جب دو اہم ترین مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کشمیر ایشو کو لے کر وزیر اعظم ،وزیر خارجہ سمیت دیگر اہم شخصیات کے ملاقات کرینگے ۔
بشکریہ : نئی بات ویب سائٹ