مچھ واقعہ کی کڑیاں دشمن ملک سے ملتی ہیں: سینیٹر شبلی فراز

11:02 PM, 5 Jan, 2021

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مچھ بلوچستان کاواقعہ بہت دلخراش ہے اس واقعہ نے پوری قوم کو ہلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بلوچستان جانے کا فیصلہ کل ہو جائے گا ۔اسامہ ستی کے قتل کی تحقیقات میں غفلت نہیں برتی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز  نے کہاکہ مچھ اور اسلام آباد میں  اسامہ ستی کے ساتھ پیش انے والے واقعہ پر کابینہ میں زیر بحث لایا گیا اور دعا بھی کی گئی۔شبلی فراز نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ پہلے بھی زیادتی ہوتی رہی ہے۔ مچھ واقعہ نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے ۔ واقعہ کی کڑیاں دشمن ملک سے ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ اس واقعہ کے کرداروں کو سامنے لایا جائے تاکہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔ سافٹ ٹارگٹ سمجھتے ہوئے کان کنوں پر حملہ کیا گیا۔ اسلام آباد کا واقعہ بھی بہت تشویشناک ہے ۔ اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تحقیقات میں غفلت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور مچھ دونوں واقعات کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان ملک میں نہیں تھے وہ بھی ایک دو دن میں پہنچ جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ڈی ایم بالکل ناکام ہوچکی ہے اس تحریک کا کوئی مقصد نہیں یہ لوگ کرپشن بچانے کیلئے تحریک چلا رہے ہیں۔ ہماری تحریک کرپشن کے خاتمے کیلئے تھی اس لئے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہی  یہ ہے کہ حکومت پر تنقید کرے ۔ اپوزیشن ایسی صورتحال بناتی ہے جس سے ظاہر ہو حکومت کام نہیں کرپارہی۔

مزیدخبریں