راولپنڈی ،سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کے خلاف انکوائری میں اہم پیش رفت ۔ ن لیگی رہنما کے 48 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا ۔
احتساب بیورو (نیب ) نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف انکوائری میں 48 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ۔ نیب کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے 48 بینک اکاؤنٹس میں ایک ارب 45 کروڑ روپے کی خطیر رقم موجود ہے ۔ تمام بینک اکاؤنٹس خواجہ آصف اور ان کے خاندان کے بے نامی اداروں کے ناموں پر کھلوائے گئے ۔ سابق وزیر دفاع خواجہ آصف اور ان کے خاندان کے اراکین کے اکاؤنٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ کی رقوم جمع ہوئیں۔
نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف سے دوران تفتیش استفسار کیا جائے گا کہ بھاری رقوم کس مد میں ان کے اکاؤنٹس میں جمع ہوئیں ۔
خواجہ آصف کے وکیل چودھری نجم الحسن ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے جو کمایا اورپرانکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ خواجہ آصف کا سب کچھ ڈیکلیئرڈ ہے اور ریکارڈ پر بھی موجود ہے۔