پی ایس ایل کی پلانٹینم کیٹگری میں دستیاب غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری

07:10 PM, 5 Jan, 2021

لاہور : پی ایس ایل میلہ سجنے کو تیار ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلانٹینم کیٹگری میں دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ پی ایس ایل میں اس بار بڑے بڑے انٹرنیشنل کھلاڑی شرکت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن چھ کیلئے پلاٹینیم کیٹیگری میں دستیاب 25 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی: 

پی ایس ایل سیزن 6 کی غیر ملکی کھلاڑیوں کی پلاٹینیم کیٹیگری میں 5 ویسٹ انڈین کھلاڑی شامل ہونگے۔  ان کھلاڑیوں میں کرس گیل، ڈین براوو، لینڈل سمنز، کالرلوس بریتھویٹ اور  ایون لوئس شامل ہیں۔ 

ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی: 

پی ایس ایل سیزن 6 کی غیر ملکی کھلاڑیوں کی پلاٹینیم کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے 7 کھلاڑی شامل ہونگے۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر پی ایس ایل میں پہلی بار جلوہ گر ہونگے۔ دستیاب افریقی کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ملر، کولن انگرام ، عمران طاہر، وین ڈر ڈسن، مورنے مورکل، ڈیل اسٹین اور ریلے روسو شامل ہیں۔ 

انگلینڈ کے کھلاڑی: 

 انگلینڈ کے ایلکس ہیلز، معین علی،کرس جارڈن، ٹام بینٹن اور ٹی 20 انٹرنیشنل ریکنگ میں نمبر ون بلے باز ڈیوڈ ملان شامل ہیں۔

افغانستان کے کھلاڑی: 

پی ایس ایل سیزن 6 کی غیر ملکی کھلاڑیوں کی پلاٹینیم کیٹیگری میںافغانستان کے 3 کھلاڑی جلوہ گر ہونگے۔ ان میں ٹی 20 کرکٹر آف دی ڈیکیڈ راشد خان، محمد نبی اور ٹی 20 کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر براجمان بولر مجیب الرحمان شامل ہیں۔ 

سری لنکا کے کھلاڑی: 

سری لنکا کے دو کھلاڑیوں کو پی ایس ایل سیزن 6 کی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں ایشرو اڈانا اور تشارا پریرا شامل ہیں۔ 

بنگلہ دیش کے ایک مستفیض الرحمان اور نیپال کے سندیپ لیماچائنے کو بھی پی ایس ایل سیزن 6 کی پلاٹینیم کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے ۔ 

پی ایس ایل سیزن 6 کی ڈرافٹنگ دس جنوری کو لاہور میں ہوگی اور میچزز لاہور اور کراچی میں شیڈول کر دیے گئے ہیں۔عالمی وبا کی وجہ سے راولپنڈی اور ملتان اس بار پی ایس ایل کی میزبانی نہیں کر پائیں گے ۔  فائنل کی میزبانی لاہور کرے گا۔ 

مزیدخبریں