کوئٹہ ، ہزارہ برادری کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

کوئٹہ ، ہزارہ برادری کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری
کیپشن: Much killing protest in third day
سورس: File photo

مچھ ، ہزارہ برادری  کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ۔ مچھ میں فائرنگ سے ہلاک ہونےوا لے دس مزدوروں کے لواحقین نے ابھی تک میتوں کو دفن نہیں کیا ۔ 

گذشتہ رات وزیرداخلہ شیخ رشید نے ہزارہ برادری سے مذاکرا ت کئے تھے لیکن متاثرہ خاندانوں کا کہنا تھا کہ جب تک وزیراعظم آکر خود ان سے ملاقات نہیں کریں گے اور قاتلوں کو قرار واقعی سزا نہیں دی جائے وہ اپنے عزیزوں کی میتوں کو دفن نہیں کریں گے ۔ 

ہزارہ برادری کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے علاہ کسی دوسرے سے مذاکرات نہیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور دھرنا دینے والے احتجاجی مظاہرین سے بات چیت کے لیے کوئٹہ پہنچے تھے۔